اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن پارلیمنٹ کے رکن اندریچ بوندستاگ نے کہا کہ امریکا کے جوہری میزائل پہلے سے ہی جرمنی کے مغربی علاقے بوشل کی چھاؤنی میں رکھے ہوئے ہی اور اب تشویش یہ ہے کہ امریکا جدید ترین جوہری میزائل جرمنی میں نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں امریکہ کے اس اقدام کو روکنا ہوگا۔
جرمن پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ برلین کی درخواست کے باوجود واشنگٹن نے ابھی تک اپنے میزائلوں کوجرمنی سے باہر منتقل نہیں کیا ہے۔
امریکا اور نیٹو نے اس سے پہلے یہ یقین دلایا تھا کہ آئی این ایف کے خاتمے کے بعد وہ مزید ایٹمی میزائل یورپی ملکوں میں نصب نہیں کریں گے۔
/129