اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق تنظیم بشرالمیزان کے مطابق صھیونی رژیم کے اہلکاروں نے جاری سال میں تین ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید و زخمی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہداء میں بار بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ سال ۲۰۱۹ کے نصف اول میں ۳۷۳۲ فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جنمیں ۱۲۲۶ بچے اور ۱۷۹۹ خواتین شامل ہیں۔
بہتّر افراد وطن واپسی ریلیوں میں شہادت کا جام نوش کرچکے ہیں جنمیں نو بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ۸۸ فلسطینی گرفتار بھی ہوچکے ہیں جنمیں ۱۷ کم عمر بچے شامل ہیں۔/
/129
31 جولائی 2019 - 06:27
News ID: 965964
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق جاری سال کے آغاز سے اب تک چون فلسطینی شہید اور تین ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔