اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس اور پاکستان میں 5 کروڑ یورو کے قرضے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے پرسیکرٹری اکنامک آفیئرز ڈویژن نور محمد اور فرانسیسی سفیر نے دستخط کیئےجب کہ فرانس کے ترقیاتی ادارہ کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔
فرانس چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کیلئے مالی معاونت کرے گا۔ اس ضمن میں نرم قرض کی صورت میں پانچ کروڑ یورو جبکہ دو لاکھ یورو کی گرانٹ دی جائے گی۔
اس رقم سے چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
فرانسیسی مالی معاونت سے درگئی پلانٹ سے پیداوار 20 سے بڑھ کر 22 اور چترال کی پیداوار ایک سے بڑھ کر 5 میگا واٹ ہوجائے گی۔
علاقے کی ترقی کے لئے فرانسیسی مالی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
/129
21 جولائی 2019 - 09:08
News ID: 963117
چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کے لیے فرانس اور پاکستان میں 5 کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔