اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
دھما کے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔

.......
/169