18 جولائی 2019 - 05:32
امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پرمشہد پہنچنے والے زائرین میں اما م کے دسترخوان کے ہزاروں دعوت نامے تقسیم

آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین و اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے دن مشہدمقدس کے ائیرپورٹ،ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن پہنچنے والے زائرین اور پر مسافروں کو امام کے مہمان سرا یا دستر خوان کے ۸ ہزار دعوت نامہ تقسیم کئے گئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ادارہ امور زائرین و اماکن متبرکہ کے سربراہ سید خلیل منبتی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے دن   ہوائي  جہاز،ٹرین اور بس کے ذریعہ مشہد مقدس  آنے والے    زائرین  اور مسافروں  میں        حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا  اور متبرک دسترخوان   آٹھ ہزار    دعوت نامہ تقسیم کئے گئے ۔

اس کے علاوہ ۳۰ ہزار مصری کے پیکٹ حرم مطہر رضوی کے خادموں کے توسط سے  ہوائي اڈے ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن  پہنچنے والے  زائرین و مجاورین کے درمیان تقسیم کئے گئے ۔

انہوں نے مزید   کہا کہ مشہد مقدس  میں داخلے کے راستوں پر  حرم رضوی کے خادموں نے ان مبارک  ایام میں محفل میلاد  اور  قصیدہ خوانی   کے جشن کے پروگرام منعقد کرکے مشہد پہنچنے والےسبھی زائرین کا   متبرک تحفے اور تحفائف دے کر  استقبال کیا   اور انہیں  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کی مبارک باد پیش کی۔

 منبتی کا کہنا تھا کہ ایسے زائرین و مجاورین جو عشرہ کرامت   میں حرم رضوی میں مشرف ہوئے انہیں نمک  و مصری کے پیک اور ضریح مطہر کے متبرک پھولوں کے تبرک بھی دئے گئے



/129