18 جولائی 2019 - 04:39
ایرانی خاتون نے بند میں ہاتھوں کیساتھ تیراکی میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

خاتون ایرانی تیراک "اکرم کناری" نے بند میں ہاتھوں کے ساتھ ملکی تیراکی مقابلوں میں عالمی نیا ریکارڈ قائم کرلیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتون ایرانی سوئمنگ کھیلاڑی نے بند میں ہاتھوں کے ساتھ تیراکی مقابلوں میں 175 منٹ سے عالمی ریکارڈ توڑ دیا.

اکرم کناری نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ دفاع مقدس کے والفجر 4 آپریشن میں 175 غواص بند میں ہاتھوں کے ساتھ شہید ہوگئے لہذا ہمارے اس عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا مقصد ان کے ناموں کو ایک بار پھر زندہ کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی خواتین اعلی صلاحیتوں کے صاحب ہیں جو مختلف کھیل کے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظارہ کر رہی ہیں.

ایرانی خاتون نے کہا کہ ہم اگلے چھ مہینے میں اس ریکارڈ کو گینیس ورلڈ رییکرز میں شامل کرنے کے لئے کوشش کریں گی.


/129