اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے "قعطبه" اور "الضالع"کےعلاقوں میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران کے علاقے ''مربع الحماد'' میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔
یمنی فورسز نے الحماد میں سعودی ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔
/129
17 جولائی 2019 - 07:44
News ID: 962045
یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔