اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ ابو الفضل العباس میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق کے سیکیورٹی اور میڈیکل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ پر دوہرہ خودکش حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے الیرموک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوہرے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 بتائی ہے جبکہ اس کارروائی میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق دو خودکش بمباروں نے الثورہ ضلع میں ابو الفضل العباس امام بارگاہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
خیال رہے کہ عبادت گاہ پر کئے جانے والے ان دہشتگرد حملوں کی ابھی تک کسی تخریب کار تنظیم یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
/129
17 جولائی 2019 - 07:42
News ID: 962043
بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔