16 جولائی 2019 - 04:25
ایران علاقائی ممالک کیلیے ایک مناسب ماڈل بن سکتا ہے: آ‎سٹرین سفیر

تہران میں تعینات آسٹرین سفیر نے مختلف شعبوں میں ایران کی قابل قدر کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک دیگر مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے لئے ایک مناسب ماڈل بن سکتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات 'اسٹیفن شولڈز' نے تہران میں منعقدہ 'گفتگو اور آج کی دنیا سے ہماری سمجھ' کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران نے حالیہ 40 سالوں کے دوران سماجی، سائنسی اور سیاسی آزادی کے تحفظ کے ساتھ مختلف شعبوں میں نمایان پیشرفت اور کامیابیوں حاصل کی ہیں.

آسٹریا کے سفیر نے ایران کے خلاف امریکہ کی عائدہ شدہ ظالمانہ پابندیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ان پابندیوں کی کمی کے ساتھ ایران دوبارہ عالمی برادری سے منسلک ہوئے اور اقتصادی اور تجارتی دنیا میں اپنا تعمیری کردار کو ادا کرے .

'اسٹیفن شولڈز' نے ایران اور اتریش کے درمیان 500 سالہ دوستی کے پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان پانچ صدیوں میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم تھے.

اس آسٹرین سفارتکار نے ایرانیوں کو ایک تہذیب یافتہ اور عالم قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصیات ایران کی موجودہ ترقی کی وجوہات میں سے ایک ہیں.



/129