اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ نے حزب اللہ کے خلاف نیتن یاہو کی حالیہ ہرزہ سرائیوں جن میں انہوں نے حزب اللہ پر ممکنہ حملے کی صورت میں لبنان اور حزب اللہ کو سنگین شکست سے دوچار کرنے کی دھمکی دی تھی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو صرف کتے کی طرح بھوکنا جانتے ہیں۔
لیبرمین نے کہا کہ نیتن یاہو اس کتے کی طرح ہیں جو صرف بھونکتا ہے کاٹتا نہیں ہے۔ انہوں نے مزاحمتی تحریک کی بڑھتی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماہانہ بھاری مقدار میں رشوت دینا پڑتی ہے تاکہ ہمارے اوپر حملہ نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲