اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے انٹیلیجنس معلومات کی بنا پرکارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ ( ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزارسے زائد گولیاں، 2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔
/129
13 جولائی 2019 - 04:21
News ID: 960268
پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔