اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسپوٹنک(Sputnik) نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ “یسرائیل کاٹس” نے حالیہ دنوں ابوظبی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی نشست میں شرکت کے دوران اسرائیل سے خلیج فارس تک ریلوے لائن بچھانے کا یہ منصوبہ پیش کیا۔
اس منصوبے کے تحت سعودی عرب اور خلیجی ممالک جیسے کویت، قطر، بحرین، عمان اور عرب امارات، اردن کے راستے سے ہوتے ہوئے اسرائیل کی بندرگاہ حیفا سے اس ریلوے لائن کے ذریعے متصل ہو جائیں گے۔
صہیونی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے انتہائی خوش ہیں کہ ابوظبی میں بیٹھ کر اسرائیل کے مفادات کی بات کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت ہوئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینیوں نے عرب ریاستوں کی اس خیانت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے فلسطینی کاز کی پشت پر خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242