اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، کویتی اخبار نے خبر دی ہے کہ اسرائیل ایران کے پڑوسی ممالک کے تعاون سے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے ایران کی سرحدوں مخصوصا خلیج فارس میں ایران کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مسلسل ان کی تصاویر لے رہا ہے۔
اخبار نے مزید بتایا کہ تل ابیب کے ڈرون خلیج فارس کے پانیوں میں مسلسل رفت و آمد کر رہے ہیں اور اسرائیل نے ان کے ذریعے ایران کی بحریہ کے بارے میں کچھ معلومات اکٹھا کر لی ہیں۔
کویتی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز امریکہ اور بعض عرب ممالک کے بھرپور تعاون سے ایران کی جاسوسی پر مامور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242