اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ افغان صدر کا استقبال پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا، اس موقع پر افغان سفیر عاطف مشال اور دفتر خارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
افغان صدراشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ پاکستان کے صدر عارف علوی ، وزیر خارجہ اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاک افغان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔اس کے علاوہ افغان صدر اسلام آباد میں تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ افغان صدر کے اعزاز میں صدرعارف علوی عشائیہ دیں گے۔
........
/169