اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کی اعلی فلسطینی کمیٹی نے فلسطینی شہریوں سے مظاہروں میں بھر پور شرکت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہداف کے حصول تک فلسطینیوں کے وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اس جمعہ کو بھی وطن واپسی کے مظاہرے جاری رہے، جبکہ اسرائيلی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس فائر کرنے کے نتیجے میں 79 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 30 مارچ سے وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا آغاز ہوا جس میں اب تک 310 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔
.......
/169