اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی طرح خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ میں سعودی عرب امریکہ کا ساتھ دے گا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا خواہاں ہے اگر امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تو سعودی عرب امریکہ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ اس نے کہا کہ ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کی ضرورت ہے۔
.......
/169