14 جون 2019 - 14:05
'صدی کی ڈیل' نیا 'سائیکس پیکو' معاہدہ ثابت ہوگی:مراکشی سیاسی جماعت

مراکش کی اپوزیشن جماعت نے امریکا کے 'صدی کی ڈیل' کے نام سے تیار کردہ مشرق وسطیٰ امن پلان کو خطے کےخلاف ایک نئی عالمی سازش قرار دیتےہوئے اسے نیا'سائیکس پیکو' معاہدہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراکش کی 'استقلال' پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا ایک بار پھر فلسطین اور دوسرے عرب ملکوں کی بندر بانٹ کرنا چاہتا ہے۔ صدی کی ڈیل دراصل سائیکس پیکو معاہدے کا نیا ورژن ہے۔ اس منصونے سے خطہ شرقا غربا ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔
بیان میں خبردارکیا گیا ہےکہ صدی کی ڈیل فلسطینی قوم کے مفاد میں‌ نہیں بلکہ خطے کی امن وسلامتی کا ایک نیا مسئلہ پیدا کرےگی۔
خیال رہے کہ 'سائیکس پیکو' ،معاہدہ 16 مئی 1916ء کو فرانس اور برطانیہ کےدرمیان طے پایا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا اور عرب ریاستوں کو مختلف یورپی ملکوں میں تقسیم کیاگیا تھا۔
استقلال پارٹی کا کہنا ہےکہ امریکا ایک بار پھرعرب ملکوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ فلسطین میں یہودی آباد کار اور نسلی امتیاز کی حمایت کرکے فلسطینیوں کوان کے دیرینہ حقوق سے محروم کرنے کی مشترکہ سازش کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں یہودی آبادکاری کا مقصد عملا فلسطینی ریاست کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲