اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس بم دھماکے کی تصیدق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک نامہ نگار شامل ہے۔
بعض ذرائع نے جائے حادثہ پر دو اور دھماکے ہونے کی بھی خبر دی ہے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب صوبے غزنی میں پولیس اہلکاروں کے راستے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکہ ہفتے کی رات غزنی کے مرکزی علاقے میں ہوا جس میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں افغان پولیس کے چالیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲