26 مئی 2019 - 15:22
ایرانی وزیر خارجہ کی بغداد میں عراقی وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ بغداد کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ بغداد کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی وزير اعظم عادل عبدالمہدی کی طرف سے ترتیب دی گئی افطار پارٹی میں بھی شرکت کی۔ ظریف اس سے قبل روس، ترکمنستان، ہندوستان، جاپان، چین اور پاکستان کاد ورہ بھی کرچکے ہیں۔

.......

/169