9 مئی 2019 - 17:08
سنگاپور نے جعلی خبروں کی اشاعت کو جرم قرار دے دیا

سنگاپور کی پارلیمنٹ نے جعلی خبروں کی اشاعت کو جرم قرار دے دیا اور حکومت کو اس طرح کے مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے احکامات دینے کی اجازت دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آن لائن جھوٹی اطلاعات اور گمراہ کرنے کے خلاف بل جمعے کی رات 9 کے مقابلے 72 ووٹس سے منظور کرلیا گیا۔ یہ قانون اس قسم کے جھوٹ کی روک تھام کرے گا جو سنگاپور کے لیے صحیح نہیں ہو گا یا انتخابات پر اثر انداز ہوسکتا ہو اور سروس فراہم کرنے والوں کو اس قسم کا مواد ہٹانا پڑے گا یا حکومت اسے بلاک کرسکے گی۔قانون کے مطابق جھوٹا مواد شائع کرنے والوں کو 10 سال سے زائد قید کی سزا اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔
.......

/169