اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ االاسلام والمسلمین موسوی فرد کے نام اپنے حکم میں فرمایا: حجۃ الاسلام موسوی جزائری اہواز میں طویل عرصہ تک امام جمعہ کے عہدے پر فائز رہے اور انھوں نے اس عہدے پر گرانقدر خدمات دینے کے بعد سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے لہذا جناب عالی کو صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور اہواز کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں اور آپ سے بھی اس عہدہ پر رہ کر عوام کی شائستہ خدمات کی توقع رکھتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک علیحدہ حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی جزائری کو اہواز کے حوزہ علمیہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
.......
/169