27 اپریل 2019 - 15:21
تیل کی فروخت کیلئے بہت سے طریقے موجود ہیں: رکن ایرانی مجلس

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود تیل کی فروخت کے لئے بہت سے طریقے موجود ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید حسین نقوی حسینی" نے امریکی پابندیوں سے ایرانی تیل کی عدم معافی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام نے ایرانی تیل کی فروخت کی کمی کے لئے بہت ہی کوششیں کیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے مقصد کو شکست کا سامنا ہوگا کیونکہ ابھی صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران 1.5 ملین سے زائد بیرل تیل اور مائع گیس برآمد کر رہا ہے.

نقوی حسینی نے کہا کہ ایرانی تیل پر پابندیاں عائد کرنا ممکن نہیں ہے اور ہمارے پاس مختلف گاہک موجود ہیں کیونکہ ایرانی تیل مشرق وسطی میں بہترین ہے اور بہت ممالک اپنی ضروریات کے لئے ایرانی تیل کی خریداری کے خواہاں ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت، برآمدات اور منتقلی کو بعض مسائل کا سامنا ہوگا مگر وہ تیل کی فروخت کو منقطع نہیں کرسکتے ہیں اور ان کا اصلی مقصد دوسرے ممالک پر نفسیاتی اور اشتہاری دباؤ ڈالنا ہے.

رکن ایرانی مجلس نے کہا کہ امریکہ کی یہ پالیسی زیادہ ملکی اور اندرونی ہے اور وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اپنے مقصد کو حاصل کیا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲