26 اپریل 2019 - 10:56
برطانوی شہزادے ولیم کا کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کردیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کردیا تھا۔

شہزادہ ولیم نے زخمیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ نیوزی لینڈنے دنیا کو راہ دکھائی ہےکہ کس طرح نفرت کامقابلہ محبت سے کیا جانا چاہیے۔ وہ دعاگوہیں کہ دنیامیں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہے۔برطانوی شہزادےنےالنورمسجدمیں خطاب بھی کیا اور کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔شہزادے نےکہاکہ نیوزی لینڈنے دنیاکوسبق سکھایاہےکہ صورتحال سے کیسےنمٹناچاہیے۔

......

/169