19 اپریل 2019 - 12:11
کوئٹہ میں وہابی دہشتگرد اور کالعدم تنظیم کا اہم  ٹارگٹ کلر گرفتار

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم داعش کے اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم کے اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور بال بیرنگ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہل کاروں اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہابی دہشت گرد ، وہابی کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرز نعمت اللہ اور ممتاز پہلوان کا قریبی ساتھی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کی حمایت سے چلنے والے تمام مدارس میں دہشت گردی اور خود کش حملوں کی تربیت دی جاتی ہے۔

.......

/169