اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفیر "مہدی ہنردوست" نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے اٹارنی جنرل "انور مسعود خان" کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بالخصوص عدالتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے گزشتہ دو سالوں کے دوران، دونوں ملکوں کے اٹارنی جنرلز کے دوروں کی کامیابیوں پر تصبرہ کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی توسیع اور دیگر باہمی دلچسبی امور پر مذاکرات کیلئے ان جیسے دوروں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان کے اٹارنی جنرل نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ایرانی ہم منصب کیساتھ مختلف موضوعات پر مذاکرات کی گنجائش ہے جن کی اہمیت کے پیش نظر جلد از جلد ان کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام ولمسلیمن "محمد جعفر منتظری" نے 2016ء میں اپنے سابق پاکستانی ہم منصب "اشتر اوصاف" کی باضابطہ دعوت پر ایک وفد کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی اور قانونی شعبے میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲