13 اپریل 2019 - 18:54
 ایران کو عراق کی برآمدات میں پہلی پوزیشن حاصل ہے: ایرانی وزیر صنعت

ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال عراق کو برآمدات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات 'رضا رحمانی' نے آج بروز ہفتہ صوبے کرمانشاہ میں 2 پیداواری یونیٹس کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران عراق کو برآمد کرنے والا کا دوسرا ملک بن گیا ہے اور ہمیں اس پوزیشن کے تحفظ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے.
رحمانی نے عراق کی برآمدات میں صوبے کرمانشاہ کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے نے گزشتہ سالوں میں عراق کو سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں.
ایرانی وزیر نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں برآمدات کا فروغ، اندرونی پیداوار بڑھانا، پیداوار میں سائنس، ٹیکنالوجی اور کان کنی سے استعمال کرنا، تجارتی لاجسٹکس فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲