13 اپریل 2019 - 11:22
سوڈانی فوجی کونسل کے نئے سربراہ نے حلف اٹھا لیا

سوڈانی فوجی کونسل کے سربراہ کے مستعفی ہونے کے بعد سوڈانی فوجی کونسل کے نئے سربراہ نے حلف اٹھالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کل رات سوڈانی فوج کے انسپکٹر جنرل عبدالفتاح البرہان کو عوض بن عوف کی جگہ سوڈان کی فوجی کونسل کا سربراہ منتخب کیا ہے ۔ عبدالفتا البرہان نے سرڈانی فوجی کونسل کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
سوڈان کے وزیر دفاع اور فوجی کونسل کے سربراہ عوض بن عوف نے سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو صدارت سے برطرف کرکے فوجی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا لیکن ایک دن بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر سوڈانی فوج کے انسپیکٹر جنرل عبدالفتاح البراہان کو سوڈانی فوجی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
ادھر سوڈانی مظاہرین نے فوجی عبوری حکومت کو مسترد کرتے ہوئے سول عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169