اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہارکیا۔ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔
دوسری جانب صدرپاکستان عارف علوی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دھماکے قوم کے عزم کو پختہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی باقیات کا قلع قمع ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔
/169