اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خلائی جہاز لاکھوں کلومیٹر فاصلہ طے کرکے چار اپریل کو چاند کے مدار میں پہنچا اور اس وقت سے چاند کے گرد گردش کررہا تھا، چاند پر لینڈنگ کی تیاری کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ چاند کی سطح پر ٹکرا گیا۔اسرائیلی مشن کنٹرول کے مطابق لینڈنگ سے پہلے جہاز کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169