6 اپریل 2019 - 18:57
ایبٹ آباد میں داعش کا نیٹ ورک چلانے والا دہشتگرد گرفتار

خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی فورس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے داعش کا نیٹ ورک چلانے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایبٹ آباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کا تعلق کراچی سے ہے۔

گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169