اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ایران کے پاسدارن انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ اگر یہ خـر صحیح ہو تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اس اقدام کی حمایت کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ امریکہ سپاہ کے بعض اعلی کماںڈروں پر پہلے ہی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ یہ منصوبہ بھی اس کے دوسرے منصوبوں کی طرح ناکام ہوجائےگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169