2 اپریل 2019 - 15:59
پاکستان کے وفاقی وزیر پر مسلح افراد کا تشدد

پاکستان کے وفاقی وزیر علی محمد مہر مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں وفاقی وزیر علی محمد مہر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا- مسلح افراد نے پہلے ملازمین پرتشدد کیا۔ اس دوران وفاقی وزیرکی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

آئی جی پی سندھ کلیم امام نے وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول علی محمد مہر کے گھر میں مبینہ ڈکیتی اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا- پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اس واردات میں ملزمان نے گولی نہیں چلائی- پولیس نے اسے ڈکیتی کا واقعہ بتایا ہے تاہم وفاقی وزیر کے بھائی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا-

دوسری جانب اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے- پولیس کے مطابق اسلحہ ڈیلر کی دوکان میں گھس کر دو دوکانداروں کو قتل کیا گیا جبکہ غوری ٹاؤن میں کار سے بینک پر فائرنگ اور بینک گارڈ کی جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲