30 مارچ 2019 - 12:19
اسرائیل میں غزہ کے مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں

اسرائیل کے سابق وزیر جنگ لیبر من نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں غزہ کے مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور قدرت نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ لیبر من نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں غزہ کے مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور قدرت نہیں ہے۔

اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے غزہ کے قریب مقبوضہ علاقہ سدیروت کے دورے کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اسرائیل ایک بہت بڑے بحران میں گرفتار ہوگيا ہے اور غزہ میں حماس اور دیگر مزاحمتی گروہوں سے مقابلہ کرنا اب اسرائيل کے بس میں نہیں رہا۔ اس نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر اسرائیل کے بیشمار فوجی تعینات ہیں جن کے چہروں پر خوف و ہراس طاری ہے اور اس کے پیچھے وزیر اعظم نیتن یاہو کی غلط پالیسیاں کار فرما ہیں۔ لیبر من نے غزہ میں موجود مزاحمتی گروہوں کے خاتمہ کے بارے میں جامع منصوبہ بنانے پر بھی تاکید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169