اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور سورنا ستاری شریک تھے جنہوں نے گزشتہ رات کیش فری زون میں اس ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا.
یہ ریسٹورنٹ ایک ہزار مربع فوٹ پر تعمیر کیا گیا اور جو 650 مٹر ساحل سے دور 350 مہمانوں کی گنجائش رکھتا ہے.
یہ ریسٹورنٹ تین منزلوں پر مشتمل ہے اس کی ایک منزل تو بالکل پانی کے اندر بنائی گئی ہے جس کی تینوں طرف سے پانی کے اندر زندگی کا نظارہ کیا جاسکتا ہے.
ریسٹورنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر احمد ابراہیمی نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سمندری ریسٹورنٹ اس خطے میں سیاحت کو فروغ دینا کا ایک سنہری موقع ہے اور یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت میں ایک منفرد ریسٹورنٹ ہے.
ریسٹورنٹ کی تیسری منزل کے چھت پر بھی سیاحوں کے لئے کھانے پینے کی خصوصہ جگہ بنائی گئی ہے جس میں سیاح ارد گرد نظاروں کو دیکھنے سے لطف اندوز ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲