8 مارچ 2019 - 12:46
ایرانی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران، علاقائی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کل رات ندوستان کی وزیر خارجہ سوشما سوراج سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے 27 فروری کو اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔  انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاک و ہند مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرانے کے لئے ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات پلوامہ حملے کے بعد سخت متاثر ہوئے اور نوبت جنگ تک پہنچی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲