4 مارچ 2019 - 16:33
لاذقیہ میں 46 دہشتگرد ہلاک اور 20 شامی فوجی جاں بحق

شام کے علاقہ لاذقیہ میں داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے وہابی دہشت گردوں نے شامی فوج کے خلاف بڑا حملہ کیا جس میں 20 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 46 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے وہابی دہشت گردوں نے لاذقیہ میں شامی فوج کے خلاف بڑا حملہ کیا جس میں 20 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 46 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ امن کے علاقوں میں شامل ہے ۔ داعش دہشت گردوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوج پر حملہ کردیا جبکہ شامی فوج نے جوابی کارروائی کرکے 46 داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر روسی وزیر خارجہ نے ترکی پر زوردیا ہے کہ وہ ادلب میں امن کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169