اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے اور جنگ استقلال میں برصغیر کے مسلمانوں کی حمایت کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ اردوغان کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام اورحکومت ہرمشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی ہے،سیلاب ہو یا دہشتگردی کیخلاف جنگ، پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا۔ اردوغان نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر میری پاکستانی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے،پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کیاکرداراداکرسکتے ہیں؟ ترک صدرنے کہا کہ ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے۔
.......
/169