28 فروری 2019 - 17:33
ایران کا مصر سے آتشزدگی واقعے پر تعزیت کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران نے مصری دارلحکومت قاہرہ میں مسافر بردار ٹرین میں آتشزدگی کے حادثے پر مصری حکومت اور عوام کیساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان دفتر خارجہ "بہرام قاسمی" نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق، مصر کے شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ آنے والی مسافر بردار ٹرین میں "رامسس" اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
آتشزدگی کی شکار ٹرین کی بوگیاں ریلوے اسٹیشن پر الٹ گئیں جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲