27 فروری 2019 - 18:16
صوبہ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور زاہدان کے امام جمعہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محامی کو صوبہ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور زاہدان کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی محامی کو صوبہ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور زاہدان کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں حجۃ الاسلام شیخ عباس سلیمانی دامت توفیقاتہ کی ماموریت کے اختتام پر صوبہ سیستان و بلوچستان میں ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام مصطفی محامی کو صوبہ میں علمی ، ثقافتی اور سماجی امور کے فروغ اور باہمی ہم آہنگی کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: امید ہے کہ جنابعالی اپنی ماموریت کو احسن طریقہ سے انجام دینے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس سلسلے میں مقامی علماء اور دانشوروں کے ساتھ تعاون اہم اور مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

.......

/169