اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران کی بحریہ کے تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ جمعے کی صبح سے اب تک دو مبینہ خلاف ورزی کرنے والے سپر آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز کے جنوبی اور غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔
بیان کے مطابق دونوں ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور شدید آگ لگنے کے نتیجے میں ان کے انجن روم ناکارہ ہوگئے اور دونوں جہاز اپنی جگہ رک گئے۔
سپاہ پاسداران کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز مجموعی طور پر 45 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے کر جا رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحلی علاقے میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دونوں ٹینکرز کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ ان کے عملے نے جہاز خالی کر دیے۔
سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ