اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو بڑھاوا نہ دیں۔
واضح رہے کہ بہرام قاسمی نے گزشتہ روز بھی دونوں ملکوں سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا اختلافی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔
انہوں نے کہا دونوں ممالک مذاکرات، سفارتی طریقے سے خطے کا امن قائم رکھیں۔
واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں مار گرائے گئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں، جارحیت کی تو جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔
.......
/169