اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالین نے مصر میں حالیہ پھانسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مصر کے شہر شرم الشیخ میں عربی اور یورپی سربراہی اجلاس کو شرم آور قراردیا ہے۔
ترکی کے صدارتی ترجمان نے پھانسی پانے والے 9 مصری شہریوں کے فوٹو بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں شائع کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شرم الشیخ میں سربراہی اجلاس کل آغاز ہوا ۔ جس میں آدھے سے زائد عرب سربراہوں نے شرکت نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169