24 فروری 2019 - 13:42
پاکستانی وزیرخارجہ کا دورہ جاپان منسوخ

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔ پاکستانی وزیرخارجہ کو آج صبح جاپان کےلیے روانہ ہونا تھا، انہوں نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا دورہ کرنا تھا۔ دورہ منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان انتہائی اہمیت کا حامل مانا جا رہا تھا ،اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جاپان بھارت کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169