اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پاکستان کا حج کوٹہ دو لاکھ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ کو ٹیلی فون کر کے حج کوٹہ بڑھانے پر شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھارت کا حج کوٹہ بھی بڑھا کر 2لاکھ کردیا ہے ۔
.......
/169