اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کی، محمد بن سلمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں، دونوں ممالک تمام مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی اور دفاعی امورپر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے میں سلامتی، افغان مصالحتی عمل سمیت مشرق وسطیٰ میں امن و امان اور مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.......
/169