اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا۔
مسلح افراد نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے دو برادریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 12 خواتین سمیت 66 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شرپسند افراد تھے جن کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا اور عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا تھا تاکہ انتخابات میں رکاوٹیں ڈالی جاسکیں۔
.......
/169