15 فروری 2019 - 20:08
بن سلمان کی پاکستان میں آمد کے خلاف تحریک حمایت مظلومین جہاں کا ملک گیر احتجاج

سعودی قاتل شاہ کے حکم پر یمنیوں کا قتل کیا گیا اور جہاں ہر گھنٹے میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں کوئی بھی غیور پاکستانی سعودی شاہ کے آنے پہ خوش نہیں ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ چند ڈالرز سے ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور حمیت کا سودا کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی شہزادہ بن سلمان دنیا میں جہاں بھی جاتا ہے رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پاکستان میں آمد کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ آمد سے ایک روز قبل ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان کی کثیر عوام نے اسرائیل اور بھارت نواز ،آل سعود کے شہزادے کی پاکستان آمد پہ تشویش کا اظہا رکیا ہے
ؒلاہور میں پریس کلب تا اسمبلی ہال احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں افراد شریک تھے تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل نواز سعودی شہزادے کی پاکستان میں آمد خطرے سے خالی نہیں ہے ظاہری طور پہ اس کو پاکستان کے مفاد میں بہتر بتایا جارہا ہے لیکن ہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی میں پھنسا ہوا ہے پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو پروان چڑھانے میں امریکہ کے ساتھ ساتھ آل سعود کا کردار واضح ہے۔آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کوپروان چڑھایا ہیں۔
سعودی قاتل شاہ کے حکم پر یمنیوں کا قتل کیا گیا اور جہاں ہر گھنٹے میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں کوئی بھی غیور پاکستانی سعودی شاہ کے آنے پہ خوش نہیں ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ چند ڈالرز سے ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور حمیت کا سودا کیا جارہا ہے ۔تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھر ی ہوئی ہے اور بشریت ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہے یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے آل سعود امریکہ کی حمایت کے سائے میں یمنی مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بےگناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں آئے روز اسرائیلی فوجی مظلوم مسلمانوں پہ ڈھاتے ہیں جبکہ بن سلمان ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن عالم اسلام اس امر پہ خاموش ہے یمن میں ہر گھنٹے ایک بچہ بھوک کی وجہ سے مر جاتا ہے۔ بچوں کی موت کا ایک اہم سبب بھوک اور ناقص غذا ہے جو مرغن اور لذیذ لقموں سے پر تر و تازہ سعودی شہزادوں کی دین ہے لیکن بدقسمتی سے اسلامی ممالک نے یمن میں جاری اس انسانیت سوز ظلم پہ چپ سادھ رکھی ہے یمن پر آل سعود کی ایسی وحشیانہ جارحیت جاری ہے جسکی دنیا میں مثال نظر نہیں آتی۔تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو دفاع کے حرمین کے نام پر ورغلایا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے شیعہ سنی تمام مسلمان دفاع حرمین کے لئے متحد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲