9 فروری 2019 - 16:17
 امریکی صدر نے شمالی کوریا کےصدر کے ساتھ ملاقات کی جگہ اور وقت کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ویت نا م کےشہر ہنوئی میں 27 اور 28 فروری کو ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ان کے اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ویت نا م کےشہر ہنوئی میں 27 اور 28 فروری کو ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کم جونگ ان سے امن کے فروغ کے لیے ملاقات کے منتظر ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی کی شمالی کوریا میں بامعنی ملاقات ہوئی ہے اور دونوں فریقین امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ کے درمیان دوسری ملاقات کے لیے وقت اور تاریخ پر متفق ہو گئے ہیں۔

.......

/169