25 جنوری 2019 - 17:27
کابینہ اجلاس:ملازمین کے سروس ایکٹ میں ترمیم اورنفاذ کی منظوری

قومی ایئرلائن اور سیکورٹی پر یس کارپوریشن کے ملازمین کے سروس ایکٹ میں ملازمت سے برخاستگی پر ملازمین عدالت سے بھی رجوع نہیں کرسکیں گے،وفاقی کابینہ نے پی آئی اے اور سکیورٹی پرنٹنگ پریس کارپوریشن کے ملازمین کے سروس ایکٹ 152 میں ترمیم اور نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال تک قید کی سزا ہوگی جبکہ یونین سازی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کرنے اور میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت دو درجن اداروں میں اصلاحات کاعمل شروع کر دیا گیا ہے جس کو اسی سال مکمل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

.......

/169