اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی گرکرتباہ جب کہ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پرتھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے۔
دوسری جانب ڈی سی مستونگ ممتازکھیتران کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔
.......
/169